پشاور:28مارچ 2021(پ ر)محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا، ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان اور فرنٹیئر 4×4 کلب کے زیراہتمام ڈیرہ جات آف روڈ چیلنج جیپ ریس کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی۔ اختتامی روز وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا، وفاقی وزیر گلگت بلتستان و امور کشمیر سردار علی امین خان گنڈاپور،ممبران صوبائی و قومی اسمبلی، سیکرٹری محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا محمد عابد مجید، کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان یحییٰ اخونزادہ، ڈپٹی کمشنر عارف اللہ،ریجنل سپورٹس آفیسر رضی اللہ خان،فرنٹیئر 4×4 کلب کے صدر بابر خان،آرگنائزر ارشاد کاکا خیل، وقار یوسفزئی، ریسکیو 1122، پولیس سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب پری پیئرڈ کیٹیگری میں نامور 28 ریسرز نے 118 کلومیٹر ٹریک میں حصہ لیاجو کہ سی پیک سے منسلک یارک ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے شروع ہوا اور پنیالہ، رحمانی خیل، عبدالخیل سے ہوتا ہوا گلوٹی کے مقام پر اختتام پذیر ہوا۔
ریس میں صاحبزادہ سلطان، نادر مگسی، زین محمود،آصف فضل چوہدری، جعفر مگسی، رضا سعید، بیوارغ مزاری، فیصل خان شادی، اویس خاکوانی، ملک قادر نواز، شہاب حیدر، اسد خان، نعمان سرانجام خان،سعود مجید،عمر اقبال کانجو،شہریار خان، ظفر خان بلوچ، گوہر سانگہی،حماد ہود، ظہیر حسین، محمود مجید،ناصر خان جبکہ خواتین میں تشنا پٹیل، ماحم شیراز، سلمہ خان مروت، لیلا اخونزادہ، جمیلہ سمیت اوردیگر شامل تھیں۔محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیر انتظام، ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر ز4×4 کلب کے زیراہتمام ڈیرہ جات آف روڈچیلنج جیپ ریس کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ریس کے آخری روز پری پیئرڈ ریسرز نے مقررہ ٹریک پر اپنی بہترین پرفارمنس پیش کی۔ ریس کے دوسرے روزسٹاک کیٹیگری میں 29 جبکہ پروفیشنل پری پیرڈکیٹیگری میں 22 ریسرز نے حصہ لیاجن میں جی یند ہوت نے ایک گھنٹہ 31 منٹ 18سیکنڈ کیساتھ پہلی پوزیشن، بربر بلوچ نے ایک گھنٹہ 32 منٹ اور11سیکنڈ کیساتھ دوسری جبکہ عقیل احمد نے ایک گھنٹہ 35منٹ اور 27 سیکنڈ کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بی کیٹیگری میں محمد رفیق نے ایک گھنٹہ 33 منٹ اور تین سیکنڈ کیساتھ پہلی، سلطان بہادر نے ایک گھنٹہ 34 منٹ اور45سیکنڈ کیساتھ دوسری جبکہ راشد گورایہ نے دو گھنٹے 25 منٹ کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سی کیٹیگری میں حسن جھنڈیر نے ایک گھنٹہ 38منٹ اور39 سیکنڈ کیساتھ پہلی، ملک بابراعجاز نے ایک گھنٹہ 42 منٹ 28سیکنڈ کیساتھ دوسری جبکہ سید زاہد قیوم نے ایک گھنٹی 49 منٹ 20سیکنڈ کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈی کیٹیگری میں شکیل احمد نے ایک گھنٹہ 39 منٹ 34سیکنڈ کیساتھ پہلی، شاہ گل مزاری نے ایک گھنٹہ 42 منٹ 13 سیکنڈ کیساتھ دوسری جبکہ فلک شیر بلوچ نے ایک گھنٹہ 45 منٹ 01 سیکنڈ کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ویمنز کیٹیگری میں توشنہ پٹیل نے ایک گھنٹہ 37 منٹ 32 سیکنڈ کیساتھ پہلی، ماحم شیراز نے ایک گھنٹہ 43 منٹ 34 سیکنڈ کیساتھ دوسری جبکہ سلمہ خان مروت نے ایک گھنٹہ 46منٹ اور25 سیکنڈ کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لوکل جیپ کیٹیگری میں حامد الدین نے دوگھنٹے اور 52سیکنڈ کیساتھ پہلی جبکہ عمر امین خان نے 2گھنٹے 9منٹ اور36سیکنڈ کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔بائیکرز کی کیٹیگری میں معین خان نے پہلی، زایغم چوہان نے دوسری جبکہ عدیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔لوکل بائیکرز کی کیٹیگری میں ابوبکر صدیق نے پہلی، شریف نے دوسری جبکہ حسن قریشی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ریس کے پہلے روز کوالیفائی راؤنڈ کا انعقاد ہوا جس میں 2کلومیٹر کا دشوار گزار ٹریک بنایا گیا جس میں ہونے والے مقابلوں میں پری پیرڈ کیٹیگری میں صاحبزادہ سلطان نے مقررہ ٹریک 1منٹ 53 سیکنڈ کیساتھ مکمل کرتے ہوئے پہلی، زین محمود نے ایک منٹ اور 54 سیکنڈ کے ساتھ دوسری، آصف فضل چوہدری نے ایک منٹ 55 سیکنڈ کیساتھ تیسری، جعفر مگسی نے ایک منٹ 56 سیکنڈ کیساتھ چوتھی جبکہ نادرمگسی نے 1 منٹ 57سیکنڈ کیساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ سٹاک رینکنگ میں صاحبزادہ فخر نے ایک منٹ 55 سیکنڈ کیساتھ پہلی،تیمور خواجہ نے ایک منٹ 56 سیکنڈ کیساتھ دوسری اور راشد گورایانے ایک منٹ 58 سیکنڈ کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ریس میں این سی اوسی کی جانب سے دی گئی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا اور سماجی فاصلوں سمیت ماسک اور سینیٹائزر کا خیال رکھا گیا۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…