Categories: BlogsWorld

رخصتی کے وقت رونا دلہن کی جان لے گیا

کسی بھی لڑکی کو دلہن بن کر میکے سے جدائی کا صدمہ رلا ہی دیتا ہے ۔ ماں باپ بھائی بہن کے ساتھ گذرا وقت یاد کرکے آنسوبہنا ایک فطری عمل ہے لیکن اگر رخصتی کے وقت یہ صدمہ کسی کی جان ہی لے لے تو پھر اس سے زیادہ دکھ کی گھڑی بھی کوئی اور نہیں ہوگی ۔ 

بھارتی ریاست اڑیسہ میں نئی نویلی دلہن رخصتی کے وقت رورہی تھی کہ اس کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سونپور کے گاؤں بینکا سے تعلق رکھنے والی گپت سواری کے ساتھ پیش آیا ۔ رخصتی کے وقت گپتسواری والدین کے ملاقات کرتے ہوئے رو رہی تھی کہ اچانک وہ بیہوش ہوگئی ۔ بے ہوشی کے دوران ہی اس کو دل کا دورہ پڑا ۔ دلہن کو رخصتی کے لئے سجائی گئی گاڑی میں ہی ہسپتال لے جایا گیا لیکن جب وہ ہسپتال پہنچی تو ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا ۔ 

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ دلہن کو رونے کے دوران ہی ہارٹ اٹیک ہوا جس سے اس کی موت ہوگئی ۔ 

دلہن کے اہل محلہ کا کہنا تھا کہ  گپتسواری رخصتی کے وقت دباؤ میں تھی کیونکہ کچھ عرصہ قبل ہی اس نے اپنے والد کو کھو دیا تھا، اس کی شادی کا اہتمام بھی ماموں کی جانب سے کیا گیا تھا۔اہل محلہ کے مطابق  ہمیں توقع نہیں تھی کہ اس کی موت اس طرح ہو جائے گی، وہ ایک اچھی لڑکی تھی۔

via: Neonews

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

23 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

2 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

2 days ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

4 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago