Categories: World

مسجد نبوی شریف کے مخطوطات کی نمائش کا افتتاح

گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبد العزیز  نے مسجد نبوی شریف کے نادر مخطوطات کی نمائش کا افتتاح کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد نبوی شریف کے نادر مخطوطات کی نمائش کا اہتمام حرمین شریفین انتظامیہ اور کنگ عبد العزیز عجائب گھر کے تعاون سے ہوا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ’مسجد نبوی اور مدینہ منورہ کی تاریخ محفوظ کرنے اور آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کے لیے نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’نمائش میں تاریخی اور نادر مخطوطات کے علاوہ مسجد نبوی سے متعلق نوادرات بھی موجود ہیں‘۔
خیال رہے کہ مسجد نبوی شریف کے مخطوطات کی نمائش کے مشترکہ منصوبے کا مقصد  اسلامی علوم کی ترویج واشاعت کے علاوہ اسلامی ثقافت و تہذیب کا تحفظ اور نئی نسل تک اس کی منتقلی ہے۔
مسجد نبوی شریف کے مخطوطات کی نمائش سے مدینہ منورہ کے زائرین فائدہ اٹھا سکی گے۔ علاوہ ازیں ریسرچ کرنے والوں کے لیے بھی اس میں کافی مواد ہوگا۔
نمائش میں کنگ عبد العزیز عجائب گھر کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔ عجائب گھر نے مدینہ منورہ کی تاریخ محفوظ کرنے کے لیے اب تک کیا اقدامات کیے ہیں، اس کی بھی تفصیلات ہوں گی۔
عجائب گھر میں حرمین شریفین انتظامیہ کی خدمات اور مختلف تاریخی مراحل کے تحفظ کے علاوہ یہاں مختلف تاریخی ادوار میں دستیاب قرآن مجید کے نسخوں کی بھی نمائش ہوگی۔

CONTENT PARTNER: URDUNEWS

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago