A vehicle fell off a bridge under construction while traveling on a route shown clearly on Google Maps, killing 3 people.
بھارت: گوگل میپ کے بتائے گئے راستے پر سفر کرنے والی گاڑی کے زیر تعمیر پل سے گرنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
ویب ڈیسک : بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ شب بدایوں شہر سے فرید پور قصبے کی طرف جاتی گاڑی بریلی میں رام گنگا ندی پر زیر تعمیر پُل سے نیچے جا گری۔
50 فٹ کی بلندی سے گرنے پر گاڑی میں سوار 2 بھائیوں سمیت 3 نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
اہلخانہ کے مطابق نوجوان گوگل میپ کی رہنمائی میں سفر کر رہے تھے، جی پی ایس نے پُل کا راستہ کلیئر دکھایا لیکن آگے جا کر پُل موجود نہیں تھا۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے زیر تعمیر پُل پر کوئی رُکاوٹ لگائی ہوتی تو افسوس ناک حادثہ پیش نہ آتا، پولیس کے مطابق حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
via Geo News
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…