Categories: World

ماہ رمضان میں دبئی سے 127 بھکاری گرفتار ، 38 لاکھ روپے برآمد

ماہ رمضان میں دبئی سے 127 بھکاری گرفتار ، 38 لاکھ روپے برآمد

دبئی میں رمضان المبارک کے آغاز پر بھیک مانگنے کے خلاف شروع کی گئی مہم کے تحت اب تک 127 بھکاریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

سبط عارف: دبئی حکام کے مطابق رمضان المبارک کے دوران دبئی میں بھیک مانگنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے،  بھیک مانگنے والے  افراد اس مقدس مہینے میں عوام کی سخاوت کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

رواں برس دبئی پولیس نے رمضان المبارک کے آغاز پر بھیک مانگنے کے خلاف مہم  شروع کی تھی جس کے ابتدائی دو ہفتوں کے دوران میں 127 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے 50 ہزار درہم ( لگ بھگ 38 لاکھ پاکستانی روپے ) برآمد کرلیے گئے۔

دبئی پولیس کے مطابق زیادہ تر بھکاریوں کو مساجد اور ان کے اطراف سے گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دبئی پولیس نے گزشتہ سال 384 بھکاریوں کو گرفتار کیا تھا جبکہ 2023 میں یہ تعداد 499 تھی۔

مزید برآں دبئی حکومت  کے اعدادوشمار کے مطابق، گزشتہ پانچ سالوں میں 2085 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا گیا ہے۔

Publisher 

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

6 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

10 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

18 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

19 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

21 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

23 hours ago