نئے سعوی ریال پر دنیا کا نقشہ، کشمیر کو انڈیا کا حصہ نہ دکھانے پر بھارت بلبلا اٹھا

نئی دہلی: سعودی عرب کے جاری کردا نئے کرنسی نوٹ پر دنیا کے نقشے میں کشمیر کو انڈیا کے نقشے میں شامل نہ کرنے پر انڈیا نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی نے جی 20 ملکوں کی سربراہی کی یادگار کے طور 20 ریال کا اپنا نیا نوٹ جاری کیا۔ جس پر شاہ سلمان کی تصویر اور جی ٹوئنٹی کے نشان کے ساتھ ہی دنیا کا نقشہ بھی شایع کیا ہے۔ نئے نوٹ پر شائع کیے گئے نقشے میں جموں کشمیر کو انڈیا کا حصہ نہیں دکھایا گیا۔

یہ نوٹ شائع ہونے کے بعد سے بھارتی عوام اور رہنماؤں ںے شدید ردعمل اور مظاہرہ کیا ہے۔ بھارتی اخبار میں شائع ہوئی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت نے بیس ریال پر شائع ہونے والے نقشے میں تبدیلی نہ ہونے تک 21 اور 22 نومبر کو سعودی عرب میں ہونے والی جی 20 اجلاس میں شریق نہ ہونے کی دھمکی بھی دی ہے۔

برطانوی اخبارمیں شائع رپورٹ کے مطابق کرنسی نوٹ نقشے میں ہونے والے غیر واضح تبدیلی پر انڈیا اس وقت واویلا کررہا ہے مگر بھارت کے سعودی عرب سے تعلقات قدرے خوشگوار ہیں۔

via: Express News


Tags:
· · · · · · · · · ·
Categories:
Latest News · World

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور