Categories: World

شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے 23 سالہ لڑکی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے 23 سالہ لڑکی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

پرینیتا کا ایک چھوٹا بھائی بھی 12 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا چکا تھا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشا میں ایک شادی کی تقریب کے دوران 23 سالہ لڑکی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئی۔

ویب ڈیسک: بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان لڑکی کی شناخت پرینیتا جین کے نام سے ہوئی ہے، جو اندور کی رہائشی تھی اور اپنے کزن کی شادی میں شرکت کے لیے ودیشا آئی ہوئی تھی۔

یہ واقعہ شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں تقریباً 200 مہمان موجود تھے۔ سول میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرینیتا اسٹیج پر رقص کر رہی تھی اور اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اسٹیج پر ہی گِر گئی۔

تقریب میں موجود ان کے خاندان کے فرد جو کہ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر تھے، نے فوری طور پر لڑکی کو سی پی آر (کارڈیوپلمونری ریسیسیٹیشن) دینے کی کوشش کی، تاہم وہ ہوش میں نہ آئی۔ پرینیتا کو فوری طور پر ایک نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اطلاعات کے مطابق پرینیتا کا ایک چھوٹا بھائی بھی 12 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا چکا تھا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی مدھیہ پردیش میں رقص اور کھیل کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاکتوں کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

Publisher

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

9 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago