Categories: World

پچیس سالہ خاتون کھانا پکاتے ہوئے مرچوں کی خوشبو سونگھنے سے چل بسی

برازیلین خاتون کھانا پکاتے ہوئے مرچوں کی خوشبو سُونگھنے سے جان کی بازی ہار گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ تھائیس میڈیروس اپنے خاندان کے لیے کھانا پکانے میں مصروف تھیں کہ انہوں نے غیر ارادی طور پر کھانے میں شامل کی گئی کالی مرچ کی خوشبو سونگھ لی جس کے سبب ان کے گلے میں جلن ہوئی اور وہ بے ہوش ہوگئیں۔

 تھائیس کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ خاتون میں (دماغی ورم) کی نشاندہی ہوئی ہے جو ایک ایسی حالت ہوتی ہے جو دماغ میں سوجن کی وجہ سے ہوتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ممکنہ طور پر تھائیس میڈیروس کو کالی مرچوں سے الرجی ہوگی جو اس کی موت کی وجہ بنی۔

موت سے قبل تھائیس کوما میں بھی گئی تھیں لیکن ان کی موت واقع ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق سیریبرل ایڈیما کی وجہ سے کھوپڑی کے اندر دباؤ بڑھ جاتا ہے جو دماغ میں خون کے بہاؤ اور آکسیجن کی ترسیل میں خلل کا باعث بنتا ہے جس سے معمول کے کام انجام دینا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس بیماری کی علامات میں سر درد، متلی، بینائی کے مسائل اور دورے پڑنا شامل ہیں۔ 

via: Geo News

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

9 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago