Unique paint that can lower your electricity bill
ویب ڈیسک؛ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی یونیورسٹی کے محققین نے ایک ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جس سے بجلی کے استعمال میں کمی کی جا سکے گی اور بجلی کا بل کم آئے گا۔
امریکی سائنسدانوں نے مختلف رنگوں پر مشتمل ایک نیا پینٹ ڈیزائن کیا ہے جو بجلی کے بل میں کمی لاسکتا ہے۔ یہ پینٹ ایئر کنڈیشنرز اور ہیٹر پر بڑھتے ہوئے انحصار کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق اگر اس پینٹ کو صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تو یہ بجلی کے بلوں اور اخراج کو کافی حد تک کم کر سکتا ہے۔
یہ پینٹ سورج سے آنے والی مڈ انفراریڈ روشنی کا 80 فیصد تک منعکس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو روایتی رنگین پینٹ سے 10 گنا زیادہ منعکس کرتا ہے۔
مڈ انفراریڈ روشنی عام طور پر عمارت کی سطحوں پر گرمی کے طور پر جذب ہوتی ہے اور اگر اس پینٹ کو کسی عمارت کے باہر استعمال کیاجاتا ہے تو یہ پینٹ گرمی کو باہر رکھتا ہے تاہم اسے اندر سے گرمی رکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
via: HUMNEWS
پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…