Categories: World

وہ ملک جہاں دلہن کی عمر 25 یا اس سے کم ہونے پر جوڑے کو انعامی رقم دی جائیگی

اس مہنگائی کے دور میں شادی کرنا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے، شادی کی تقریبات میں ہونے والے اخراجات سے اکثر افراد پریشان نظر آتے ہیں۔

جیو نیوز: لیکن اگر آج ہم آپ کو ایک ایسے ملک کے بارے میں بتائیں جہاں شادی کے وقت دلہن کی عمر 25 یا اس سے کم ہونے پر جوڑے کو انعامی رقم دی جائے گی تو آپ یقیناً حیران ضرور ہوں گے۔

جی ہاں چین میں ایک ایک نئی اسکیم متعارف کروائی گئی ہے جہاں دلہن کی عمر 25 یا اس سے کم ہونے پر جوڑے کو  ایک ہزار یوآن( 41 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) انعام کے طور پر دیے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق چین کی کاؤنٹی  چانگ شان نے ملک میں کم ہوتی شرح پیدائش کے باعث نوجوانوں میں جلد شادی اور بچے پیدا  کرنےکے رجحان کو فروغ  دینے کے لیے یہ منفرد اسکیم متعارف کرائی ہے۔

اس اسکیم کے لیے شرط ہے کہ جوڑے کی یہ پہلی شادی ہونی چاہیے۔

کاؤنٹی کی جانب سے جوڑوں کے بچوں کی دیکھ بھال اور ان کے  تعلیمی اخراجات پر سبسڈی کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چین میں 1986 کے بعدسے  شادی کی شرح 2022 میں ریکارڈ کم ترین سطح پر  پہنچ گئی تھی۔شادی کی شرح میں کمی کی وجہ سے  ملک شرح پیدائش میں کمی ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے جس کے لیے حکام مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔

چین میں ایک بچہ ایک خاندان کی پالیسی کے خاتمے کے باوجود 6 دہائیوں میں پہلی بار آبادی میں کمی آئی ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago