Categories: World

ترک جوڑے کی شادی میں 8 کلو سونے اور 6 ملین لیرا نے ہنگامہ برپا کردیا

العربیہ ڈاٹ نیٹ – جوان سوز : ترکیہ میں شادی کی ایک تقریب نے شام کے ساتھ سرحد پر واقع ملک کے جنوب میں واقع ریاست اورفا میں ایک بند ہال کے اندر نوبیاہتا جوڑے کی تصویروں کی گردش اور اشاعت کے بعد بڑے پیمانے پر تنازعہ کھڑا کر دیا۔ اس شادی میں حیرت انگیز بات وہ بیگ تھا جو دولہے نے اپنی دلہن کو پیش کیا۔

مقامی میڈیا کی جانب سے بتائی گئی تفصیلات میں ایک دولت مند تاجر کے بیٹے دولہا نے مدعو کیے گئے افراد اور ویڈیو بنانے والے کیمروں کے سامنے سونے سے بھرا ایک بیگ دلہن کے حوالے کیا۔ اس پر سوشل میڈیا سائٹس پر بڑے پیمانے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ خاص طور پر چونکہ سونے کی مقدار 8 کلو گرام تک پہنچ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ناظرین نے بڑے پیمانے پر رد عمل کا اظہار کیااور تبصرے کئے۔ لوگوں نے دلہن کو سونے سے بھرا بیگ دینے کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا ایسے وقت میں جب ترکیہ برسوں سے معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے اس قسم کا اسراف نہیں کرنا چاہیے۔ دوسرے افراد نے کہا اس بیگ میں ذاتی تحفہ تھا۔ کسی کو اس پر تنقید نہیں کرنا چاہیے۔

میڈیا کے مطابق دولہے کا نام اورہان اورمک ہے جو سول انجینئر اور معروف بزنس مین مہمت اورمک کا بیٹا ہے۔ دلہن کا نام بورکو اوزدیکیر ہے۔ وہ ایک امیر تاجر کی بیٹی ہے۔ یہ دونوں ایسے قبیلوں سے ہیں جو اپنی رسومات اور روایات کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

شادی کی تقریب صرف سونے سے بھرے تھیلے تک محدود نہیں رہی بلکہ حاضرین نے نوبیاہتا جوڑے کو بڑی رقم بھی پیش کی اور اسی سونے سے بھرے بیگز میں رکھ دی۔

میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ نوبیاہتا جوڑے کو فراہم کی جانے والی رقم کی مالیت 6 ملین ترک لیرا ہے جو تقریباً 208 ہزار امریکی ڈالر کے برابر ہے۔ سخت حفاظتی انتظامات میں گھری ہوئی اس تقریب میں ترکیہ کے متعدد سرکاری عہدیداروں اور قبائلی شیخوں نے شرکت کی۔ ویڈیو میں دلہن کو فراہم کردہ سونا پہننے کے بعد آسانی سے حرکت کرنے سے قاصر دکھایا گیا تھا۔ اس دوران رشتہ داروں نے اسے چلنے میں مدد کی۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

10 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

20 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago