UAE Launches Permanent Residency Visa
دبئی میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارینرز افیئرز نے کہا ہے کہ دبئی میں مقیم غیرملکی اور ان کے اماراتی اسپانسرز جنہوں نے گزشتہ 10 برسوں میں کسی رہائشی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی انہیں یکم نومبر سے خصوصی مراعات حاصل ہوں گی۔
ویب ڈیسک (ہم نیوز): میڈیارپورٹس کے مطابق آئیڈیل فیس انشیٹیو امارات کے رہائشی قوانین پر عمل کرنے والوں کے لیے ہے۔اس کے فوائد میں آمر کال سینٹر سے رابطے کے وقت ترجیحی کال سروس، آئیڈیل فیس ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ، موبائل سروس وہیکل کے ذریعے بزرگ شہریوں کو ان کی رہائش پر خدمات شامل ہیں تاہم یہ مراعات صرف افراد پر لاگو ہوتی ہیں اداروں پر ان مراعات کا اطلاق نہیں ہو گا۔
ان مراعات کے لیے امارات کا شہری یا غیرملکی رہائشی کا دبئی میں کم از کم دس سال تک قیام ہو۔ ایک یا اس سے زیادہ افراد کا سپانسر ہونا چاہیے جو گزشتہ دس سال سے کسی بھی رہائشی خلاف ورزی کے مرتکب نہ ہوئے ہوں۔
اسپانسر کے حوالے سے رواں سال میں رہائشی خلاف ورزی کا کوئی ریکارڈ نہ ہو۔ اس اقدام کا مقصد معاشرے کے تمام افراد میں مثبت رویے کو فروغ دینا ہے جو دبئی کے رہائشی قوانین سے وابستگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
دبئی میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد احمد المری نے کہا سلامتی اور تحفظ امارات کے ایک پائیدار معاشرے کے وژن پر عملدرآمد کا بنیادی ستون ہے۔ آئیڈیل فیس ایسے افراد کو سامنے لاتا ہے جو قانون کی تعمیل کرتے ہیں اور امارات کے روشن چہرے کی نمائندگی کرتے ہیں۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…