سعودیہ میں آج عید کا چاند دیکھنے کی اپیل؛ امارات میں چاند دیکھنے کیلیے ڈرونز کا استعمال
ملائیشیا، برونائی، انڈونیشیا، بنگلادیش اور آسٹریلیا میں عید پیر کے روز ہوگی
سعودی عرب سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں آج 29 واں روزہ ہے جہاں عید الفطر کا چاند تلاش کیا جارہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عوام سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔
سعودی عرب میں چاند دیکھنے کی شہادتیں عدالت میں جمع کرانے کی اپیل کی گئی ہے جب کہ متحدہ عرب امارات میں ڈرونز کے ذریعے چاند دیکھا جائے گا۔
دوسری جانب انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، آسٹریلیا اور بنگلادیش میں چاند نظر نہ آنے کے باعث پیر کے روز عید ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں عید کا چاند کل دیکھا جائے گا اور ممکنہ طور پر دنیا کے زیادہ تر ممالک میں عید ایک ہی دن یعنی بروز پیر 31 مارچ کو ہوگی۔
Tags:
#PeshawarLive · Appeal to see Eid moon today in Saudi Arabia; Drones used to see moon in UAE · arab · Breaking News · chand · daily aaj · eid · eid moon sighted · Khaleej Times · Khyber news · khyber pakhtunkwa · kp updates · latest news · mashirq news · moon · news alrt · Peshawar · Peshawar Latest News · Peshawar live · Peshawar News in Urdu · PESHAWAR NEWS TODAY · Peshawar Sports News · peshawarlive.com · SAUDI ARAB · UAE · Urdu News · urdu news peshawar
Categories:
World

