Categories: World

مشہور ہندوستانی نیوکلیئر سائنس دان نے ‘پاکستانی خاتون جاسوس’ کے لیے حساس ریاستی راز افشا کر دیے

پرو پاکستانی رپورٹ : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے لیے کام کرنے والے ایک سائنسدان کو مہاراشٹرا کے انسدادِ دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے مبینہ طور پر ایک ’پاکستانی ایجنٹ‘ کے ساتھ خفیہ معلومات کی منتقلی کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔

رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مشتبہ شخص، جس کی شناخت 60 سالہ پردیپ کورولکر کے نام سے ہوئی ہے، وہ واٹس ایپ اور ویڈیو چیٹ کے ذریعے ’پاکستان انٹیلی جنس آپریٹو‘ کے ساتھ رابطے میں تھا اور اسے ’ہنی ٹریپ‘ کے ذریعے ورغلایا گیا تھا۔

کرولکر کے بارے میں انکوائری ڈی آر ڈی او کی طرف سے دائر کی گئی شکایت کے ساتھ شروع ہوئی، جہاں وہ ڈی آر ڈی او کے ادارے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ کے ڈائریکٹر تھے۔ کرولکر نے جوہری صلاحیت کے حامل میزائلوں کی تیاری سمیت کئی اہم منصوبوں پر کام کیا تھا۔

کرولکر کو ڈی آر ڈی او کی ویب سائٹ پر ایک ‘بہترین سائنسدان’ کے طور پر بیان کیا گیا ہے جس نے آکاش لانچرز اور مشن-کریٹیکل گراؤنڈ سسٹمز کے ڈیزائن، ترقی اور مینوفیکچرنگ میں بطور پروجیکٹ لیڈر اور آکاش گراؤنڈ سسٹمز کے سسٹم مینیجر کے طور پر اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹوں کے مطابق، اپنے کام کی اہمیت کے باوجود، ملزم کو ممبئی میں اے ٹی ایس نے گرفتار کیا ہے اور اس پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

رپورٹس میں اے ٹی ایس کے ایک اہلکار کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ معاملہ ایک ’ہنی ٹریپ‘ لگتا ہے جس میں کرولکر کو سوشل میڈیا سائٹس پر خواتین کی تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں مقیم انٹیلی جنس کارکنوں کے ساتھ خط و کتابت کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

12 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago