Pakistani parents sentenced to life imprisonment for daughter's honor killing in Italy
اٹلی میں غیرت کے نام پر بیٹی کے قتل کے جرم میں پاکستانی والدین کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔
اٹلی کی عدالت نے 18 سالہ مقتولہ ثمن کے والدین کو شادی کے لیے پاکستان جانے سے انکار پر بیٹی کو قتل کرنے کا مجرم قرار دے دیا۔
عدالت نے ثمن کے چچا کو 14 سال قید اور دو کزن کو بری کر دیا گیا ہے، مجرموں کو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اپریل 2021 میں لاپتا ثمن کی لاش کی باقیات 2022 میں اٹلی میں اس کے گھر کے نزدیک سے ملی تھیں۔
تاہم مقتولہ ثمن عباس کے والد شبر عباس کو گزشتہ برس نومبر میں پاکستانی گاؤں سے حراست میں لیا گیا تھا۔ثمن کی والدہ تاحال مفرور اور ممکنہ طور پر پاکستان میں چھپی ہوئی ہے۔
via: Geo News
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…