Categories: World

سعودی عرب: کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کن افراد کو دی جائے گی؟

آن لائن نیوزڈیسک : سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب بعض زمروں کورونا کی تیسری ویکسین جلد فراہم کی جانے لگے گی‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ترجمان نے اتوار کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’وزارت صحت نے گردوں کے پرانے مریضوں یا اعضا کی پیوند کاری کرانے والوں کو بوسٹر ڈوز دینا شروع کردی ہے‘۔
وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ’ اب وزارت صحت بزرگوں یا 60 برس یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے تیسری خوراک کی تیاری کررہی ہے‘۔
ترجمان نے کہا کہ’ ان لوگوں کو تیسری خوراک دوسری خوراک کے 8 ماہ بعد دی جائے گی۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا جائے گا کہ بوسٹر ڈوز کن لوگوں کو دی جائے گی‘۔
وزارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ’ اب تک کورونا ویکسین کی مملکت میں 41 ملین سے زیادہ خوراکیں دی جاچکی ہیں جبکہ 18 ملین سے زیادہ افراد ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں‘۔
ترجمان کے مطابق’ جو لوگ کورونا وائرس میں مبتلا ہیں وہ صحت یاب ہوتے ہی ویکسین کی خوراکیں پہلی فرصت میں حاصل کرلیں‘۔

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

19 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago