شام سے آنے والے ویڈیو اور تصاویر میں زلزلے کے باعث ہونے والی ہولناک تباہی کے مناظر سے ظاہر ہوتا ہے کہ ترکی میں آنے والے زلزلے کے اثرات پڑوسی ممالک میں دور دراز تک پھیلے ہوئے ہیں۔
طبی عملے اور سماجی ذرائع ابلاغ کے ذریعے موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں عمارتوں کو تباہ ہوتے دکھایا گیا ہے، ملبے میں دب کر سینکڑوں افراد ہلاکت ہوچکے ہیں۔
برفانی طوفان میں امدادی کارکن سخت سردی میں ملبے کے نیچے دبے لوگوں کو نکالنے کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات میں، شامی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آج پیر کی صبح آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں 237 افراد کے ہلاک اور 639 دیگر کے زخمی ہوئے ہیں۔
نائب وزیر صحت احمد ضمیریہ نے شام کے الاخباریہ چینل کو بتایا کہ زلزلے سے لطاکیہ، حلب، حماہ اور طرطوس کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
شامی عرب نیوز ایجنسی نے بتایا کہ دمشق میں مرکزی انتظامیہ اور حمص اور طرطوس کی گورنریوں جانب سے ایک ہنگامی ٹیم اور موبائل کلینک حلب اور لطاکیہ بھیجے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پیر کی صبح ترکی اور شام کے جنوب مشرقی علاقوں میں 7.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی وجہ سے عمارتیں منہدم ہوگئیں اور سخت سردی کے درمیان شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے سے شام کے سرحدی ، باغیوں کے زیر قبضہ گنجان آباد علاقوں کو زیادہ نقصان پہنچا جہاں تقریباً 4 ملین شامی شہری ملک کے دوسرے حصوں سے جنگ کی وجہ سے نقل مکانی کر گئے تھے۔
زلزلے کا مرکز شام کی سرحد سے 90 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ترک شہر غازی عنتپ کے شمال میں تھا۔
امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز ترکی کے شہر غازی عنتپ سے 33 کلومیٹر دور تھا اور اس کا مرکز 18 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا اور مرکزی زلزلے کے تقریباً 10 منٹ بعد 6.7 ڈگری کا شدید آفٹر شاک آیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ترکی بڑی فالٹ لائنوں پر واقع ہے جو اکثر زلزلوں کا باعث بنتا ہے۔ اس سے قبل ترکی کے شمال مغربی علاقوں میں آنے والے شدید زلزلوں میں تقریباً 18000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…