Categories: Latest News

افغانستان: زلزلے کے باعٹ 250 افراد جاں بحق، 500 زخمی، کئی گاؤں زمین بوس

افغانستان: زلزلے کے باعٹ 250 افراد جاں بحق، 500 زخمی، کئی گاؤں زمین بوس

افغانستان کے صوبہ کنڑ اور ملحقہ علاقوں میں رات گئے آنے والے شدید زلزلے  کے باعث سینکڑوں افراد جانبحق ہو گئے۔ افغان حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک 250 افراد جاں بحق اور 500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ متعدد گاؤں مٹی تلے دب گئے ہیں۔

افغان نشریاتی ادارے طلوع نیوز کے مطابق جاں بحق افراد کی زیادہ تر تعداد کنڑ کے اضلاع نورگل، سواکئی، واٹاپور، منوگی اور چپہ درہ سے رپورٹ ہوئی ہے۔ زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جلال آباد شہر کے قریب 8 کلو میٹر زیر زمین تھا۔ زلزلے کے بعد مزید پانچ آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.3 سے 5.2 کے درمیان تھی۔

ضلع نورگل کے کئی گاؤں مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے ہیں اور خدشہ ہے کہ درجنوں مزید لوگ اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ مقامی باشندوں نے اپیل کی ہے کہ امدادی کارروائیوں کو تیز کیا جائے۔ وزارت دفاع، وزارت داخلہ اور وزارت صحت کی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہیں جبکہ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ننگرہار ریجنل ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ترک خبررساں ادارے انادولو نے بھی افغان وزارت اطلاعات کے حوالے سے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکیں بند ہونے سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

افغانستان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ “تمام دستیاب وسائل انسانی جانیں بچانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔”

یاد رہے کہ زلزلے کے جھٹکے کابل سمیت پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی محسوس کیے گئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی، تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ افغانستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو زلزلوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ گزشتہ سال ملک کے مغربی حصے میں آنے والے زلزلے میں ایک ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

23 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago