Categories: World

مکہ مکرمہ میں جبل ثور کی چٹانیں ایک ثقافتی منصوبے میں تبدیل

جبل ثور مسجد حرام کے جنوب میں لگ بھگ 4 کلومیٹر دور واقع ہے

ضیوف الرحمنnخواہ حج کے سفر پر ہوں یا صرف مناسک عمرہ کیلئےnمکہ مکرمہ میں موجود ہوں تو وہ ساتھ ساتھ بہت سے تاریخی مقامات کی سیر بھی کرتے ہیں۔

یہ وہ مقامات ہیں جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور اہم واقعات پیش آئے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہجرت مدینہ کے دوران ’’غار ثور‘‘ میں قیام کرنا بھی اسلامی تاریخ میں ہمیشہ کیلئے امر ہونے جانے والے واقعہ ہے۔ غار ثور اسی بنا پر ایک انتہائی اہم تاریخی مقام ہے ۔

مکہ مکرمہ آنے والے افراد ’’ غار ثور‘‘ کو بھی دیکھنے جاتے ہیں۔ لوگ اس غار تاریخی مقامات کی نشاندہی کرتے ہیں ، بہت سے لوگ اس مقام پر یادگاری تصاویر لینے کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔

اب مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات کے لئے قائم رائل کمیشن اور دیگر جماعتوں کے گروپ نے اپنی نگرانی میں تاریخی ’’ غار ثور‘‘ کو ایک ثقافتی منصوبے اور سیاحتی مقام میں تبدیل کر دیا ہے۔اس مقام سے متعلق تاریخ اسے زائرین کی تشفی کا سبب بناتی ہے۔

“جبل ثور ثقافتی کالونی” نے ٹوبٹر پر بتایا کہ مکہ مکرمہ میں جبل ثور اور غار ثور کی اہم واقعہ سے نسبت رکھنے کی وجہ سے عظیم تاریخی حیثیت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کے دوران غار ثور میں پناہ لی اور اپنے ساتھ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ساتھ یہاں تین رات قیام کیا ہے۔

جبل ثور مسجد حرام کے جنوب میں تقریبا 4 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ غار ثور پہاڑ کی چوٹی پر ایک کھوکھلی چٹان ہے جو اس کی چوٹی سے قدرے نیچے ہے۔ اور اس کے بھی دو دروازے ہیں، ایک مشرق سے اور دوسرا مغرب سے۔ اور یہ وہی ہے جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھی ابوبکر رضی اللہ عنہ داخل ہوئے تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ جبل ثور کلچرل کالونی پروجیکٹ 127 ہزار مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے پر واقع ہے اور اس پروجیکٹ میں بہت سے ثقافتی اور سیاحتی اجزا شامل کئے گئے ہیں جو رہائشیوں اور حج و عمرہ کیلئے آنے والے زائرین کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔

اس کلچرل کالونی کے منصوبے میں کئی اجزا کو شامل کیا گیا ہے۔ جن میں سب سے اہم زائرین کی آمد کا مرکز اور پیغمبر اسلام کی ہجرت کی نمائش ہے۔ نمائش میں پیغمبر کی ہجرت کی کہانی کو میوزیم کے انداز میں بیان کیا گیا ہے ، جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ہجرت کو پیش کیا جاتا ہے۔ ہجرت کی کہانی اور اس کے اہم ترین واقعات کو بتایا جاتا ہے۔ ایک پرکشش شو کے ذریعے پہاڑ اور غار کا تعارف کرایا جاتا ہے ۔ یہ تعارف ناظرین کو ایک پرلطف آڈیو ویژول سفر میں لے جاتا ہے۔ اس کے علاوہ “محمد خدا کے رسول ہیں” نمائش بھی رکھی گئی ہے۔ اس نمائش میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے پیدائش سے لے کر وفات تک کے مراحل کے بارے میں بات کی گئی ہے۔

Via: Al Arabiya Urdu

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

8 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago