Categories: World

دنیا کی سب سے عمر رسیدہ مرغی 21 سال کی ہوگئی

مشی گن: امریکا کے ایک فارم میں ہنسی خوشی رہنے والی مرغی اب 21 برس کی ہوگئی جس کی تصدیق، گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔

ایکسپریس نیوز: مشی گن میں مارسی پارکرڈارون اور ان کے شوہر ساتھ رہتے ہیں اور فارم میں کسی بھی جانورکومارا نہیں جاتا۔ یہی وجہ ہے کہ اس فارم میں مرغیاں، کتے، بطخیں اور مور ایک ساتھ رہتے ہیں۔

مالکن کے مطابق یہ مرغی ایک داغدار انڈے سے پیدا ہوئی جسے ماں مرغی نے چھوڑ دیا تھا۔ مالکن نے اسے تالاب میں پھینکنے کی کوشش کی تاکہ کچھوے اسے کھالیں، اتنے میں انڈے سے ہلکی سی آوازآئی، اس کے بعد دوسری چہچہاہٹ سنی گئی تو معلوم ہوا کہ بچہ اندر زندہ ہے اور انڈے پر چٹخنے کا باریک نشان تھا۔

خاتون نے انڈہ کھولا تو اندر سے چوزہ برآمد ہوا۔ بچے کو لیمپ سے حرارت دی گئی اور ہاتھ سے دانہ پانی دیا گیا۔ چوزے کی جسامت کی وجہ سے اسے مونگ پھلی یا پینٹ کا نام دیا گیا۔ ہرسال مئی میں مرغی کی سالگرہ آتی ہے جو اب 21 برس کی ہوچکی ہے۔

اس سے قبل میٹلڈا نامی مرغی کو سب سے زیادہ عمررسیدہ ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ میٹلڈا نامی مرغی 16 برس زندہ رہی تھی۔ لیکن پینٹ نے اس کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ تاہم 2011 میں مفی نامی مرغی مرگئی تھی جس کی عمر 23 سال 152 دن تھی۔ اس کے بعد اب پینٹ دنیا کی سب سے عمررسیدہ مرغی ہے جس کی عمر سب سے زیادہ ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس خوبصورت مرغی کو ایک سند بھی عطا کردی ہے۔

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

22 minutes ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

17 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago