Number of AIDS patients increases, 462 new cases registered
پشاور: محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے میں ایچ آئی وی وائرس سےمتاثرہ مریضوں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
شیبا حیدر: صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کے پی میں رواں سال ایچ آئی وی کے1147 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبےکے اسپتالوں میں رجسٹرڈ ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد 8 ہزار 356 ہوگئی ۔
دستاویز کے مطابق کے پی میں رجسٹرڈ ایچ آئی وی مریضوں میں6 ہزار 105 مرد اور 2 ہزار80 خواتین شامل ہیں جب کہ 171 ٹرانس جینڈر میں بھی ایچ آئی وی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں رواں سال 250 افراد ایچ آئی وی سے متاثر ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ رواں برس ایچ آئی وی وائرس سے مجموعی طور 1486 اموات ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق مجموعی طور پر ایچ آئی وی کے متاثرہ مریضوں میں 1378 کا تعلق ضم اضلاع سے، 352 کا افغانستان ، 112 کا پنجاب، 33 کا سندھ، 11 کا بلوچستان، 14 کا گلگت جب کہ 5،5، کا آزاد کشمیر اور اسلام آباد سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق 1102 افراد کو استعمال شدہ سرنج سے ایچ آئی وی وائرس لگا اور 818 افراد انتقال خون کے باعث وائرس سے متاثر ہوئے۔
via Geo News
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…