Categories: Health

خیبر پختونخوا میں 40 ہزار افراد کے ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف

خیبر پختونخوا میں 40 ہزار افراد کے ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف

پشاور — خیبر پختونخوا میں ایچ آئی وی ایڈز کے تیزی سے پھیلاؤ نے تشویش کی نئی لہر پیدا کر دی ہے، جہاں تازہ ترین تخمینوں کے مطابق صوبے بھر میں 40 ہزار سے زائد افراد ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہیں۔ یہ انکشاف ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر ڈائریکٹر ایڈز پروگرام خیبر پختونخوا ڈاکٹر طارق حیات نے میڈیا بریفنگ میں کیا۔

ڈاکٹر طارق حیات کے مطابق اس وقت صوبے میں 9 ہزار 800 مریض رجسٹرڈ ہیں، جبکہ بڑی تعداد معاشرتی رویّوں اور بدنامی کے خوف سے اپنا ٹیسٹ کروانے سے گریز کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غیر تربیت یافتہ عطائی ڈاکٹرز، غیر قانونی کلینکس اور ایک ہی سرنج کے بار بار استعمال نے ایڈز کے پھیلاؤ میں انتہائی خطرناک کردار ادا کیا ہے۔

ڈاکٹر طارق حیات کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں روزانہ کی بنیاد پر 15 سے 20 نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایڈز اب لاعلاج نہیں رہا اور مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید براں، یو این کے سروے کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 30 ہزار افراد ایچ آئی وی سے متاثر ہیں جن میں سے 40 ہزار کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔

ڈاکٹر طارق حیات نے انکشاف کیا کہ پشاور کے اقبال پلازہ اور دیگر ٹرانس جینڈر ہاٹ اسپاٹس پر ویکسینیشن کے دوران 197 خواجہ سرا ایڈز کے مریض سامنے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بیماری صرف جنسی روابط سے نہیں بلکہ گندے آلات، آلودہ سرنج، استعمال شدہ بلیڈ اور دیگر گندی اشیاء سے بھی منتقل ہو سکتی ہے۔

ان کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ افراد میں منشیات کے عادی افراد شامل ہیں جو ایک سرنج کو کئی بار استعمال کرتے ہیں، جب کہ دوسرے نمبر پر ٹرانس جینڈر اور سیکس ورکرز شامل ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اب یہ بیماری آہستہ آہستہ عام آبادی میں بھی پھیل رہی ہے، جو خطرناک صورتحال کی نشاندہی کرتی ہے۔

ایڈز پروگرام کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن عباس دورانی نے بھی تصدیق کی کہ صوبائی حکومت مریضوں کو مفت ادویات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہیئر ڈریسرز، بیوٹی پارلرز اور استعمال شدہ بلیڈز بھی بیماری پھیلانے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

10 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago