Categories: Health

دل کی سرجری میں بڑے کٹ اور زخم سے ڈرنے والے مریضوں کے لیے خوشخبری

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں چھوٹے کٹ کے ذریعے دل کی سرجری کے جدیدطریقہ علاج کا آغاز کر دیا گیا ہے۔کارڈیک سرجری ٹیم کے کامیاب آپریشن۔ترجمان رفعت انجم

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 مارچ2024ء) پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا بین الاقوامی طرز علاج کی جانب ایک اور قدم،،دل کے مریضوں کے لئے انقلابی اقدام اٹھا کر چھوٹے کٹ کے ذریعے سرجری کے جدیدطریقہ علاج کا آغاز کر دیا گیا ہے۔آپریشن ٹیم کی سربراہ کارڈیک سرجن اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق کے مطابق مینیمل اینویزو یا چھوٹے کٹ سرجری میں سینے کی ہڈی کو سارا نہیں کاٹنا پڑتا جو عموماً دل کی سرجریز میں ہوتا ہے۔

چھوٹے کٹ کے ساتھ سرجری مریض کے لیے کم تکلیف دہ اور اس میں زخم جلد ٹھیک ہونے کی امید زیادہ ہوتی ہے۔ ڈاکٹر طارق کا کہنا تھا کہ اس طریقہ کار میں مریض جلد صحتیاب ہو کر معمول کے مطابق زندگی گزار سکے گا۔یہ جدید طریقہ علاج والو سرجری،بائی پاس اور دل میں سوراخ والی سرجریز کے لیے استعمال ہوگا۔

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے کارڈیک سرجری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالناصر کا کہنا ہے کہ چھوٹے کٹ کی سرجری میں انفیکشن کے امکانات کم ہوں گے جو اہم بات ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں بین الاقوامی معیار کا علاج یہاں کے شہریوں کو بآسانی میسر ہو۔ پی آئی سی نے امراض قلب کے کئی جدید طریقہ علاج متعارف کروائے ہیں جن سے نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پڑوسی ملک افغانستان اور دیگر صوبوں کے مریض مستفید ہو رہے ہیں جو ہمارے لیے باعث فخر بات ہے۔ ڈاکٹر عبدالناصرکے مطابق چھوٹے کٹ کی سرجری سے نہ صرف کے پی بلکہ افغانستان کے مریض بھی مستفید ہونگے۔

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

57 minutes ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

17 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago