Categories: Health

پشاور میں پاکستان کی پہلی کامیاب اینڈوسکوپک کارڈیاک سرجری مکمل

پشاور میں پاکستان کی پہلی کامیاب اینڈوسکوپک کارڈیاک سرجری مکمل

کامیاب سرجری پی آئی سی کیلئے ایک اوربڑی کامیابی ہے جس پر فخر ہے،ڈاکٹر پروفیسر شاہکار احمد

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے ایک اور تاریخی کارنامے میں پاکستان میں پہلی کامیاب اینڈوسکوپک کارڈیک سرجری مکمل کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں پہلی بار دل کے والو اور دل کے سوراخ کا کامیاب اینڈوسکوپک علاج کیا گیا۔ کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پیچیدہ دل کی سرجری کی گئی اور مریض تیزی سے صحت یاب ہوا۔

ڈاکٹر مجیب داوڑ، پیڈز کارڈیاک سرجن کا کہنا تھا کہ جدید اینڈوسکوپک طریقہ علاج میں سینہ مکمل طور پر کھولے بغیر چھوٹے کٹ اور کیمروں کی مدد سے آپریشن کیا گیا۔ پی آئی سی پاکستان میں امراض قلب کے جدید اور کم تکلیف دہ علاج متعارف کروانے والا نمایاں ادارہ بن گیا۔

ڈاکٹر مجیب داوڑ نے کہا کہ ایک بہترین ٹیم ورک کے باعث کامیابی ممکن ہوئی۔ انڈوسکوپک سرجری کے باعث مریض کو کم درد، کم خون ضائع ہونے اور جلد صحت یابی میں مدد ملتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں عالمی معیار کا علاج صوبے کے عوام کو دہلیز پر فراہم کریں۔

ڈاکٹر پروفیسر شاہکار احمد شاہ، ڈین پی آئی سی کا کہنا تھا کہ کامیاب سرجری پی آئی سی کیلئے ایک اوربڑی کامیابی ہے جس پر فخر ہے۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

18 seconds ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

16 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago