ماہرین کا فراہم کردہ گردے کی پتھری کے علاج میں معاون صرف چند دن کا نسخہ

5 Ways to Use Lemon for Kidney Stones Treatment

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں متعدد اَفراد گُردے کی پتھری کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔ گردے میں پتھری گردوں کے افعال میں خرابی کے باعث ان میں جمع ہوجاتی ہے جو کہ بالکل چھوڑی کنکریوں کی مانند ہوتی ہے اور شدید تکلیف کا باعث بنتی ہے۔

گردے کی پتھری جب مریض کے جسم سے خارج ہوتی ہے تو اس سے مریض شدید تکلیف کے مرحلے سے گزرتا ہے۔ ڈاکٹرز اس مرض کا علاج عموماََ آپریشن بتاتے ہیں تاہم طبی ماہرین کے مطابق چند ایسی غذائیں موجود ہیں، جن کے کھانے سے گردے کی پتھری سے نجات ممکن ہے

اگر آپ بھی گردے کی پتھری کا شکار ہیں تو یہ نسخہ آپ کو اس سے نجات دلا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں – کیا آپ جانتے ہیں؟ انگلیوں کو چٹخانے سے کڑاکوں جیسی آواز کیوں آتی ہے؟ اس سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟

ماہرین صحت کے مطابق لیموں کے رس، زیتون کے تیل اور آب جو سے تیار کردہ یہ نسخہ گردے کی پتھری کو تحلیل کر کے باریک زروں میں تبدیل کر دیتا ہے اور یہ پتھری با آسانی جسم سے خارج ہوجاتی ہے۔

اس کے لئے زیتون کا تیل 100 ملی لیٹر، آب جو 100 ملی لیٹر، اور لیموں کا رس درکار ہوگا۔ ان تینوں اشیاء کو اچھی طرح ملائیں اور روزانہ صبح نہار منہ تقریباً 50 ملی لیٹر مقدار استعمال کریں۔ اگر باقاعدگی سے اس کا استعمال کریں تو تقریباً چار سے پانچ دن بعد پیشاب کی رنگت قدرے زیادہ پیلی محسوس ہونے لگے گی ، جس کا مطلب ہے کہ نسخہ کام کررہا ہے۔ عام طور پر پتھری کا مسئلہ 8 دن میں مکمل طور پر حل ہو جاتا ہے۔

content partner: hamraiweb


Tags:
· · · · · · · · · ·
Categories:
Health

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور