More than 93 thousand cases of pneumonia have been reported in Khyber Pakhtunkhwa this year
پشاور – دنیا نیوز : (ویب ڈیسک ) خیبر پختون خوا میں رواں سال نمونیا کے 93 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ پشاور میں 9 ہزار اور مردان میں 14 ہزار 900 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے ہیں۔
صوابی میں 7 ہزار، ہری پور میں 11 ہزار اور سوات میں ساڑھے 8 ہزار نمونیا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
صوبائی محکمۂ صحت نے کہا کہ لوئر دیر میں نمونیا کے 12 ہزار اور اپر دیر میں ساڑھے 4 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شوکت علی کا کہنا ہے کہ 2022ء کی نسبت رواں سال نمونیا کے کیسز میں کمی ہوئی ہے، گزشتہ سال ایک لاکھ 27 ہزار بچوں میں نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی۔
ڈاکٹر شوکت نے یہ بھی کہا ہے کہ اینٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس سسٹم سے نمونیا کے روک تھام میں بہتری آئی ہے۔
پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…