Categories: Health

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی پیتھالوجی لیبارٹری عالمی معیار کے مطابق قرار

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی پیتھالوجی لیبارٹری انٹرنیشنل معیار کے مطابق قراردی گئی ہے۔

: امریکن کالج آف پیتھالوجسٹ نے پی آئی سی لیبارٹری کی ٹیسٹ رپورٹس معیاری قرار دیں۔

ترجمان پی آئی سی رفعت انجم کا کہنا ہے کہ  پی آئی سی امریکن کالج آف پیتھالوجسٹ کے پروفیشنسی کوالٹی ٹیسٹنگ میں حصہ لینے والا خیبر پختونخوا کا پہلا سرکاری ہسپتال ہے۔

امریکن کالج نے 250 سے زائد خون اور دیگر ٹیسٹ کے نمونے پی آئی سی بھجوائے ۔ہسپتال کے لیب میں تمام ٹیسٹ کرنے کے بعد رپورٹس کالج کو واپس بھجوائی گئیں۔

رپورٹس 100 فیصد درست اور انٹرنیشنل معیار کے مطابق قرار دی گئیں۔

لیب ٹیسٹ میں ہیماٹالوجی،کیمیکل پیتھالوجی،مائیکرو بیالوجی ،بلڈ بینک اور میریضوں کے بیڈ سائیڈ مشینوں کے نمونے شامل تھے۔

امریکن کالج کی جانب سے نمونوں میں گردوں،جگر،ہیپٹائٹس ،کولیسٹرول،شوگر ،خون کی مختلف بیماریوں کی تشخیص کے ٹیسٹ شامل تھے۔

لیب میں مختلف جراثیم کی تشخیص اور علاج کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کی بھی جانچ پڑتال کی گئی جو درست قرار دی گئیں۔

ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر نعمت شاہ نے کہا کہ امریکن کالج آف پیتھالوجسٹ کی جانب سے پی آئی سی لیب کی رپورٹ منظور کرنا بڑی کامیابی ہے۔

پی آئی سی کا صوبے اور پاکستان بھر کے مریضوں کو عالمی معیار کے مطابق علاج فراہم کرنا ہمارا مشن ہے۔

بہترین علاج، اقدامات اور حکمت عملی کے باعث 3 سال میں پی آئی سی نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر کافی نام کمایا جو باعث فخر ہے۔

پی آئی سی بین الاقوامی معیار کے مطابق علاج معالجہ فراہم کرنے پر پاکستان کا پہلا سرکاری آئی ایس او سرٹیفائیڈ ہسپتال کا اعزاز بھی حاصل کر چکا ہے۔

via: Hum News

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

10 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

20 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago