شہنشاہ جذبات یوسف خان عرف دلیپ کمار نے آج ساڑھے سات بجے صبح 98 سال کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کیا۔وہ سانس کی بیماری کے ساتھ مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اسپتال میں زیر علاج تھے۔فلم انڈسڑی میں ان کا سکہ چلتا تھا۔پہلی بار دیویکا رانی نے اپنے ساتھ لیڈ رول میں انہیں موقع دیا تھا۔گنگا جمنا کی ریلیز کے بعد وہ فلم انڈسٹری پر چھا گٸے تھے۔وہ جب کسی ادبی محفل میں تقریر کرتے تو ان کے منھ سے پھول جھڑتے۔اتنی اچھی اردو آج تک کسی فلمی ہیرو کے منھ سے نہیں سنی۔
انہیں دادا صاحب فالکا ایوارڈ بھی ملا اور انہیں پدم بھوشن سے بھی سمانت کیا گیا۔22 برس کی ساٸرہ بانو سے شادی کے وقت ان کی عمر 44 سال تھی۔مغل اعظم ان کی شاندار فلم تھی اس کی ہیروٸن مدھوبالا کے تٸیں ان کے دل میں نرم گوشہ ابھرا ایک مدھوبالا کے والد کے سخت گیر رویے سے یہ پروان نہ چڑھ سکا۔
کسی بھی فلم میں دلیپ کمار نے کبھی ہیروٸن کو گود میں نہیں اٹھایا ایک شاٸستہ دوری ہمیشہ بناٸے رکھا
ساٸرہ بانو نے نہ صرف ان کا ساتھ نبھایا بلکہ انہوں نے جی جان سے ان کی خدمت بھی کی۔
دلیپ کمار راج کپور اور دیوانند کی تکڑی مشہور تھی کبھی کبھی راج کمار بھی اس گروپ میں شامل ہوجاتے تھے ان سب میں آخری کڑی دلیپ کمار ہی بچے تھے لیکن وہ آج سب کو الوداع کہ گٸے۔ عجب آزاد مرد تھا سب کو اداس کرگیا
اللہ ان کی مغفرت فرماٸے اور انہیں اپنی رحمتوں سے نوازے۔
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…