Father-in-law rapes daughter-in-law in son's absence
لاہور کے علاقے ملت پارک میں سسر کی بہو کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے بیٹے کی غیر موجودگی میں بہو کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے والد نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں اطلاع دی۔
متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ سسر نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریبی پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔
ترجمان کے مطابق سسر بیٹے کی غیر موجودگی میں بہو کے ساتھ زیادتی کرتا، اسے ہراساں کرتا اور دھمکاتا رہتا تھا۔
پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔
via Daily AAJ
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…