Categories: Latest News

پشاور، ماں، بیٹے اور بہو کے لرزہ خیز قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار

پشاور، ماں، بیٹے اور بہو کے لرزہ خیز قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار

پشاور: تھانہ فقیرآباد پولیس کی اہم کارروائی — الف خان کلے قاضی آباد میں ماں، بیٹے اور بہو کے تہرے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

پشاور کے علاقے الف خان کلے قاضی آباد میں ہونے والے ماں، بیٹے اور بہو کے اندھے تہرے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔ تھانہ فقیرآباد پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان فانوس ولد ماصل خان اور فضل الرحمان ولد راحت گل ساکنان چارسدہ نے 31 اکتوبر کی رات منصوبہ بندی کے تحت مقتول خاندان کے گھر میں گھس کر ماں، بیٹے اور بہو کو بے دردی سے قتل کیا تھا۔

گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ خوفناک واردات گھریلو معاملات کے تنازعے کا نتیجہ تھی۔

پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر

آلۂ قتل (کلہاڑی)

آلٹو کار

دو موٹر سائیکلیں

برآمد کر لی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تہرے قتل میں شامل دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مزید تفتیش تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

Recent Posts

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…

11 hours ago

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

1 day ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

2 days ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

3 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

3 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 days ago