Categories: Latest News

خیبرپختونخوا: بیوی کی خودکشی کی رپورٹ درج کرنے والا شوہر ہی قاتل نکلا، ملزم گرفتار

خیبرپختونخوا: بیوی کی خودکشی کی رپورٹ درج کرنے والا شوہر ہی قاتل نکلا، ملزم گرفتار

پشاورلائیو: چارسدہ کے تھانہ نستہ میں بیوی کی خودکشی کی رپورٹ درج کرانے والا شوہر خود ہی قاتل نکلا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، 25 جنوری 2025 کو نوشاد ولد ایاز نور ساکن تنگی نے اپنی بیوی کی خودکشی کی رپورٹ تھانہ نستہ میں درج کروائی۔ رپورٹ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفرپی ایس پی نے معاملے کی انکوائری کا حکم دیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن چارسدہ سجاد خان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں ڈی ایس پی سرڈھیری ریاض خان، ایس ایچ او تھانہ نستہ امتیاز علی شاہ، اور دیگر تفتیشی افسران شامل تھے۔ ٹیم نے شواہد اور گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر گہرائی سے تفتیش کی، جس سے یہ انکشاف ہوا کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل کا واقعہ تھا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر، نوشاد، دوسری شادی کا خواہشمند تھا، جو اس قتل کی وجہ بنی۔ ملزم کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

اضافی کارروائی
نستہ پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران اسلحے کی نمائش کے جرم میں دو افراد کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ایک پستول اور ایک بندوق برآمد کی۔

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

14 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago