Categories: Latest News

خیبرپختونخوا: غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل، مقدمہ درج

خیبرپختونخوا: غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل، مقدمہ درج

باغ میں بلب کی روشنی میں دیکھا تو مقتولہ کا باپ ذوالفقار ولد خیر محمد میرے بھائی اور اپنی بیٹی کو قتل کرنے کے بعد بمعہ اسلحہ آتشیں واپس جا رہا تھا۔ مقتول کے بھائی کا بیان

 ایڈیٹر ٹی این این : مردان کے علاقہ رستم میں نوجوان جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تحصیل رستم کے علاقہ قجیر بانڈہ کے رہائشی ہارون الرشید ولد خیر محمد نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ پیر اور منگل کی درمیانی شب گھر میں موجود تھے کہ اچانک فائرنگ کی آواز سنی؛ باہر جا کر مالٹے کے باغ میں دیکھا تو میرا نوجوان بھائی مصطفی خان اور نوجوان لڑکی مسماۃ (ک) دختر ذوالفقار سکنہ قجیر بانڈہ خون میں لت پت پڑے تھے۔ باغ میں بلب کی روشنی میں دیکھا تو مقتولہ کا باپ ذوالفقار ولد خیر محمد میرے بھائی اور اپنی بیٹی کو قتل کرنے کے بعد بمعہ اسلحہ آتشیں واپس جا رہا تھا۔ دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا تھا۔

پولیس نے مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے رستم ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے دہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

زرائع کے مطابق ملزم ذوالفقار نے مصطفی خان کو اپنی بیٹی مسماۃ (ک) کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑا تھا؛ بعد میں رات کی تاریکی میں دونوں کو نزدیک مالٹوں کے باغ میں لے جا کر قتل کر دیا۔

اس حوالے سے خاتون سماجی کارکن نصرت آرا نے بتایا کہ کسی کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کرنے کی اجازت مذہب بھی نہیں دیتا جبکہ ہمارا دین اسلام لڑکی اور لڑکے کو شادی سے پہلے ایک دوسرے کو پسند کرنے کی اجازت بھی دیتا ہے؛ اِن دونوں کو قتل کرنے کی بجائے ان کا نکاح پڑھوا کر گھر سے نکال دینا چاہیے تھا: “والدین بھی اپنے بچوں پر توجہ دیں اور ان کے ساتھ دوست کی طرح تعلق رکھیں تاکہ بچے والدین کے ساتھ اپنے جذبات شیئر کر سکیں۔”

نصرت آراء کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ ضلع شانگلہ میں بھی ایک جوڑے کو شادی کے کئی سال بعد پسند کی شادی کرنے پر قتل کر دیا گیا تھا۔ ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے ضلع تورغر سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی جس سے ان کے دو بچے بھی تھے لیکن لڑکی کے بھائی نے کئی سال بعد جا کر دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات بہت کم رپورٹ ہوتے ہیں کیونکہ اکثر لڑکیوں کو غیرت کے نام پر قتل کر کے اسے خودکشی کا نام دیا جاتا ہے اور بعد میں کسی کو سزا بھی نہیں ہوتی اور فریقین کے درمیان صلح ہو جاتی ہے اس لئے اس قسم کے واقعات تواتر سے پیش آتے رہتے ہیں۔

 

Recent Posts

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

1 day ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

2 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

3 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

4 days ago

بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز

بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز پشاور:…

4 days ago