Categories: Latest News

پشاور میں حاملہ بیوی کا لرزہ خیز قتل، خودکشی کا ڈرامہ رچانے والا شوہر گرفتار

پشاور میں حاملہ بیوی کا لرزہ خیز قتل، خودکشی کا ڈرامہ رچانے والا شوہر گرفتار

پشاور پولیس نے حاملہ بیوی کے لرزہ خیز قتل کے بعد اپنے جرم کو چھپانے کیلئے خودکشی کا ڈرامہ رچانے والے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے، واقعے کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ویب ڈیسک: قتل کا یہ افسوسناک واقعہ پشاور کے علاقے بڈھ پیر میں پیش آیا جہاں ملزم نے بیوی کو قتل کرکے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی ناکام کوشش کی۔ خیبر پختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 5روز قبل گھریلو ناچاقی کے باعث فائرنگ کی تھی۔

پولیس کے بیان کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں حاملہ خاتون موقعے پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ واقعے کی تفتیش کے دوران پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ واقعے کا مقدمہ ملزم کے سسر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

جاں بحق خاتون کے طبی ٹیسٹ کے بعد حاملہ ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا قتل کرنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے واقعے کے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔

پولیس نے گزشتہ ہفتے پشاور کے علاقے تہکال میں بھی بیوی کے مبینہ قتل کے الزام میں شوہر کو حراست میں لے لیا۔ مقتولہ کی 22 روز قبل شادی ہوئی۔ اس واقعے میں بھی مقتولہ کے شوہر نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی

Publisher

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

20 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago