Categories: Latest News

خیبرپختونخوا میں خواتین پٹواری بھرتی کرنےکافیصلہ

ڈائریکٹرلینڈ ریکارڈ  مشتاق حسین نے ہم نیوز کو بتایا کہ خیبرپختونخوا بورڈ آف ریونیو میں 12 خواتین پٹواری بھرتی کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار پٹواری آسامیوں کے لیے ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔ ٹیسٹ کے بعد خواتین ملازمین کو جدید آئی ٹی کی تربیت بھی دی جائے گی۔

مشتاق حسین نے کہا ہم چاہتے ہیں وراثت سمیت خواتین کے مسائل خواتین پٹواری ہی حل کریں۔ حکومت نے اعلیٰ تعلیم یافتہ تحصیلدار اور پٹواریوں کی بھرتی کا عمل شروع ہے۔

نئی بھرتیوں میں 10 فیصد کوٹہ خواتین کیلئے رکھا گیا ہے۔ صوبے بھر میں 120 پٹواری ایٹا ٹیسٹ کےذریعے بھرتی کیا جائے گا۔

ایس ایم بی آر کے مطابق تعلیم یافتہ افراد بھرتی کرنے سے نا صرف شہریوں کو زمین سے متعلق درپیش مسائل جلد حل ہونگے بلکہ کرپشن میں بھی کمی ہوگی۔

محکمہ مال میں اصلاحات اور کرپشن کے اقدامات کو جہاں شہریوں نے خوش آئند قرار دیا۔ وہیں ان کا کہنا ہے کہ پٹواری نظام میں بہتری کے لیے مزید ٹھوس اور جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے

via: Hum News

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

23 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago