Categories: Latest News

دیکھتی آنکھوں ، سنتے کانوں کو سلام: طارق عزیزکی پہلی برسی

ریڈیو، ٹیلی ویژن ، فلم ، صحافت، ادب وسیاست کے معروف نام اور پاکستان کے مقبول ترین گیم شو “نیلام گھر” کاآغاز کرنے والے طارق عزیز کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے۔

اٹھائیس اپریل 1936 کو جالندھر میں پیدا ہونے والے طارق عزیز کے والدین نےسال 1947 میں پاکستان ہجرت کی ،طارق عزیزنے ابتدائی تعلیم ساہیوال میں حاصل کرنے کے بعد ریڈیو پاکستان لاہور سے کیرئیرکا آغاز کیا۔ 26نومبر 1964 میں پاکستان ٹیلی ویژن کے آغاز کے بعد سب سے پہلا میل اناؤنسر ہونے کا اعزاز طارق عزیز کے حصے میں ہی آیا۔ انہیں پی ٹی وی کے افتتاح کے موقع پر تعارفی اعلان کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔میزبانی میں طارق عزیز کاساتھ کنول نصیر نے دیا۔

پی ٹی وی کے ایک پروفائل کے مطابق ، پہلے دن کی ٹرانسمیشن میں اشفاق احمد کی میزبانی میں ایک کوئز شو، قوی خان اور مہناز رفیع کے ایک طویل دورانیے کے ڈرامے اور طفیل نیازی کے ایک گانے پرمشتمل تھی۔

پاکستان کا مقبول ترین گیم شو ” نیلام گھر” شروع کرنے کا سہرا بھی انہی کے سر ہے جسے1975 میں شروع کیے جانے کے بعد برسوں جاری رکھا گیا اور پھر دوبارہ شروع کیا گیا ۔ اسی سے انہیں ملک گیرشہرت حاصل ہوئی، دوبارہ آن ائر کرنے پر پروگرام کا نام “طارق عزیز شو” (1997) اور پھر “بزم طارق عزیز” (2006) رکھا گیا۔

نیلام گھر سے ان کا ایک منفردجملہ ” دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں آپ کو طارق عزیز کا سلام پہنچے “انتہائی مقبول ہوا۔ ایک انٹرویو کے دوران اس جملے کا پس منظربتاتے ہوئے طارق عزیز کا کہنا تھا کہ میں روایتی سلام اور کسی چٹکلے سے آغاز کرتا تھا، ایک دن کسی نابینا لڑکے کا خط ملا جس میں اس نے لکھا تھا کہ میں پورا پروگرام دیکھتا ہوں لیکن آپ مجھے سلام ہی نہیں کرتے جس پریہ فقرہ ذہن میں آیا۔

ان کی پہچان بننے والا “نیلام گھر” پاکستان کا پہلاکوئزشوتھا جسے ناظرین کی بہت بڑی تعداد دیکھتی تھی۔ شوکافارمیٹ بھی سادہ تھا، شرکاء میں سے کسی کو منتخب کرکے مختلف سوالات پر انعامات دیے جاتے تھے۔ان کا ایک جملہ “یہ واٹرکولرآپ کا ہوا” آج بھی زبان زدعام ہے جسے پرمزاح انداز میں بولا جاتا ہے۔

ہمہ جہت طارق عزیز کا فنی سفر ریڈیو اور ٹی وی تک ہی محدود نہیں، انہوں نے بڑی اسکرین پربھی صلاحیتوں کے خوب جوہردکھائے۔سال 1968سے 1988 تک 20 سال کے عرصہ میں طارق عزیز نے 42 فلموں میں کام کیا , ان کی 33 فلمیں اردو اور باقی پنجابی زبان میں تھیں۔انسانیت اور ہار گیا انسان ان کی سپر ہٹ فلمیں تھیں۔

ان سب کے ساتھ ساتھ طارق عزیز سیاست میں بھی سرگرم رہے۔ سال 1997 سے 1999 تک ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔ پیپلز پارٹی سے شروعات کے بعد مسلم لیگ (ن) اورق لیگ سے بھی وابستگی رہی۔ ۔سال 1998 میں ن لیگ کے سپریم کورٹ پرہونے والے حملے میں وہ بھی شریک تھے۔

سال 1992 میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔اس قدر تنوع کے باوجود طارق عزیز کا ماننا تھا کہ “میری پیاس زیادہ تھی لیکن مجھے چشمے کم ملے “۔ وہ کہتے تھے میری آواز میرے رب کی دین ہے۔

شوگر کے مرض ميں مبتلا طارق عزیز کو 17 جون 2021 کی صبح طبيعت خراب ہونے پراسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑگئے۔

via: Samma News

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

3 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

13 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

21 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

23 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago