Categories: Latest News

محکمہ پولیس میں بھرتی ‘ امیدواروں کا مطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ

پشاور(سٹی رپورٹر) محکمہ پولیس میں بھرتی کےلئے ٹیسٹ دینے والے ضلع پشاور کے امیداروں نے اپنے مطالبات کےلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کثیر تعداد میں امیداروں نے شرکت کی مظاہرے کی قےادت علی خان اور عاطف نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ2022میں محکمہ پولیس میں بھرتی کےلئے ایٹا کے تحت ٹیسٹ ہوئے جسمیں مختلف اضلاع کے امیداروں نے حصہ لیا لیکن ٹیسٹ میں زےادہ تر امیداروں نے ٹیسٹ کوالیفائی نہیں کیا انہوںنے کہا کہ ضلع پشاور کے امیداروں نے بھی مذکورہ ٹیسٹ میں حصہ لیا اور سینکڑوں امیداروں نے کوالیفائی بھی کر لیا تاہم بعد میں صوبائی حکومت نے مذکورہ ٹیسٹ کے پاسنگ میرٹ کو چالیس فیصد سے 25فیصد کر دی اور کچھ دن پہلے محکمہ پولیس حکام نے ایٹا ٹیسٹ حکام کو لیٹر کیا ہے کہ جن اضلاع کے امیداروں نے 25فیصد مارکس لئے ہیں انہیں کوالٹی ٹیسٹ کےلئے بلاےا جائے انہوںنے بتاےا کہ دیگر اضلاع کے امیداروں کوالٹی ٹیسٹ کےلئے طلب کیا اور گزشتہ روز کوالٹی ٹیسٹ ہو بھی گیا لیکن مذکورہ کوالٹی ٹیسٹ میں ضلع پشاور کے امیداروں کو شامل ہی نہیں کیا گیا جو سراسر ظلم ہے انہوںنے ائی جی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع پشاور کے 25فیصد مارکس لینے والے امیداروں کو بھی طلب کر کے کوالٹی ٹیسٹ لیا جائے اور ہمیں بھی موقع دیا جائے کہ ہم پولیس میں بھرتی ہو اور ملک و قوم کی خدمت کر سکے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے ۔

via: Pakistan News

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

24 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago