Khyber Pakhtunkhwa: Decision to recruit 600 more doctors, relax age requirement
خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت نے محکمہ صحت میں طویل عرصے سے خالی مینجمنٹ کیڈر کی 248 اسامیوں کو پر کر کے دیرینہ مسائل حل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
علاوہ ازیں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ صوبے میں ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی شدید کمی کو پورا کرنے کے لیے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 600 ماہر ڈاکٹروں کی بھرتی کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: 2024 میں علی امین گنڈاپور حکومت کی کارکردگی کیسی رہی؟
صوبائی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے کارروائی نہ کیے جانے کے سبب یہ اسامیاں برسوں سے خالی پڑی تھیں۔
صحت احتشام خان ایڈووکیٹ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اشتہار میں عمر کی جو حد 32 سال مقرر کی گئی ہے اس میں 5 سال کی نرمی کی جائے گی۔ اس ترمیم سے 32 سال سے زیادہ عمر کے ڈاکٹر ان آسامیوں کے لیے درخواست دے سکیں گے۔
ڈپٹی سیکرٹری صحت اور متعلقہ سیکشن افسران کو ان آسامیوں کو فوری طور پر پبلک سروس کمیشن کو بھجوانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
مشیر صحت نے صوبے بھر کے ماہر ڈاکٹروں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کی ہے جس سے ان کی اسپیشلسٹ کیڈر میں منتقلی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
مشیر صحت احتشام خان نے گریڈ 17 کے جنرل کیڈر کے ڈاکٹروں کی سنیارٹی لسٹوں کے دیرینہ مسئلے پر بھی توجہ دی۔ انہوں نے تمام کیڈرز میں ڈاکٹروں کی ترقی کے لیے ورکنگ پیپرز تیار کرنے اور پبلک سروس کمیشن میں جمع کرانے کا حکم دیا۔
کے پی میں ڈاکٹروں کے چیلنجز اور صحت کی دیکھ بھال کا بحران کے پی میں صحت کی دیکھ بھال کا نظام شدید مالی بحران کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہے۔
صوبائی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے حکومت کے عملی اقدامات کی تعریف کی ہے۔ ایسوسی ایشن نے اسامیوں کو پر کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ڈاکٹروں کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔
via WE News
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…