Categories: Latest News

خیبر پختونخوا حکومت کا مسیحی ملازمین کے لیے ایڈوانس تنخواہوں کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت کا مسیحی ملازمین کے لیے ایڈوانس تنخواہوں کا اعلان

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ہر سال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی مسیحی سرکاری ملازمین کو ماہ دسمبر کی تنخواہیں اور پنشن ایڈوانس میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے تمام سرکاری محکموں کو تحریری طور پر ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے متعلقہ محکموں میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کو تنخواہ اور پنشن کی پیشگی ادائیگی یقینی بنائیں۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مسیحی برادری کو کرسمس کی تقریبات کو بہتر طریقے سے منانے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

حکومتی فیصلے پر مسیحی برادری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایڈوانس تنخواہ کی فراہمی سے کرسمس کی تیاریوں میں آسانی ہو گی اور یہ حکومت کی جانب سے ایک مثبت اقدام ہے۔

رپورٹ: نمائندہ خصوصی

Recent Posts

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…

9 hours ago

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

1 day ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

2 days ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

3 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

3 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 days ago