Peshawar online fraud: Money looted from Sikh businessman returned
پشاورلائیو: مقامی پولیس نے آن لائن فراڈ میں ملوث نوسرباز گروہ کو گرفتار کرکے سکھ تاجر کی لوٹی گئی 11 لاکھ روپے کی رقم واپس کر دی۔
تفصیلات کے مطابق، دو ہفتے قبل آن لائن شاپنگ کے ذریعے فراڈ کرنے والے نوسربازوں نے سکھ برادری کے ایک تاجر کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔ ایس پی سٹی ڈویژن خالد خان کی خصوصی نگرانی میں ڈی ایس پی ہشتنگری سرکل ظہور خان اور ایس ایچ او تھانہ کوتوالی زین الدین خان نے 6 دسمبر کو کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 11 لاکھ روپے برآمد کیے گئے تھے، جو عدالتی کارروائی اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد آج ایس پی سٹی ڈویژن خالد خان نے سکھ برادری کے تاجر کے حوالے کیے۔
اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر شوکت خان، متحدہ امن کمیٹی کے سربراہ حسین احمد مدنی ایڈووکیٹ، سکھ برادری، اور تاجران نے پولیس کی کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا۔
پشاور پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تاجروں نے ایس پی خالد خان، ڈی ایس پی ظہور خان، اور ایس ایچ او زین الدین خان کو روایتی چادریں اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ اس کامیاب کارروائی نے تاجر برادری میں پولیس پر اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…