پشاور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور کے پی کے کرکٹ ٹیم کے کوچ عبدالرزاق نے کوچنگ کو نیا تجربہ قرار دے دیا ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑی، کوچ یا سلیکٹر ہر صورت میں دباو تو ہوتا ہے اور جب توقعات بڑھ جائیں تو مزید پریشر بڑھ جاتا ہے۔
عبدالرزاق نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شامل تمام کوچز کا مقصد پاکستان کے لیے اچھے کھلاڑی سامنے لانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تک میں نے جتنی کرکٹ بھی کھیلی ہے بطور کوچ اس تجربے کو کھلاڑیوں تک منتقل کرنے کی بھر پور کوشش کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کی حیتنے کی پیشگوئی کرنا ناممکن بات ہے، میچ کے روز جو ٹیم اچھا پرفام کرتی ہے وہ ہی جیت حاصل کرتی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں عبدالرزاق کی ٹیم کے پی کے نے بلوچستان کو شکست دی تھی۔
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…