کم و بیش 7 ماہ کے عرصے کے بعد مسجد الحرام کے دروازے عمرے صارفیں کے لیے کھول دیے گئے۔
عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طویل عرصے کی بندش کے بعد اور حج کے بعد پہلے مرحلے میں عمرے کی ادائیگی کے لیے صبح 6 بجے کے بعد عازمین کا پہلا گروہ مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کے لیے داخل ہوا۔
سعودی عرب نے پہلے مرحلے میں اپنے ملک میں مقیم چھ ہزار لوگوں اور تارکین وطن کو عمرے کی اجازت دی۔
ان 6 ہزارعازمین کا انتظام وزارت حج اور عمرہ نے مختص کیا ہے جن میں الغزہ، الجید، الساشاہ شامل ہیں، ان مقامات پر عازمین اکٹھے ہوں گے اور مسجد الحرام میں جانے والی بسز میں صحت کے معاہرین سے ملیں گے۔
عازمین کے ہر گروہ کی وہاں موجودگی کے دوران دن میں 10 مرتبہ مسجد کی صفائی کی جائے گی اور وہ مقامات جہاں عازمین کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اس جگہ کی مزید صفائی کی جائے گی۔
علاوہ ازیں بالائی منزلوں پر جانے والی لفٹس میں صفائی کے آلات نصب کیے گئے ہیں جبکہ مسجد کے داخلی راستوں پر ہاتھ دھونے کی سہولت رکھی گیی ہے۔
عازمین کے جسمانی درجہ حرارت کی پیمائش کے لیے مسجد کے داخلی اور اندرونی راستوں پر تھرمل کیمرے لگایے گءے ہیں تا کہ کسی کے جسم کا درجہ حرارت بڑھنے جلد ہی انتباہ جاری کیا جاسکے۔
اس کے علاوہ ایئر کنڈیشننگ کے سسٹم کو الٹر وائلٹ سینیٹائزنگ ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے جبکہ عملہ 3 مرحلوں میں ایک ہء دن کے اندر ہوا کی صفائی کا انتظام بھی کرے گا۔
آپس میں سماجی فاصلہ برقرا رکھنے کے لیے انتظامیا کی طرف سے طواف کے لیے راہ متعین کی گئی ہے۔
سعودی حکام کا کہنا تھا کہ عمرہ بحال کرنے کا مقصد اندرون اور بیرونِ ملک موجود مسلمانوں کی طرف سے مقدس مقامات کی زیارت وعبادت کی ادائیگی کی خواہش پر کیا گیا۔
یاد رہے اس سے قبل سعودی عرب نے موجودہ دور کا سب سے محدود حج منعقد کیا تھا جس میں صرف دس ہزار عازمین نے شرکت کی تھی۔
Content Partner: Dawn News
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…