Categories: Latest News

صدر مملکت نے عید میلاد النبیﷺپر قیدیوں کی سزا میں 180 روز کی خصوصی معافی منظور کرلی

صدر مملکت نے عید میلاد النبیﷺپر قیدیوں کی سزا میں 180 روز کی خصوصی معافی منظور کرلی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید میلاد النبیﷺ پر قیدیوں کی سزا میں 180 روز کی خصوصی معافی منظور کرلی۔

صدر مملکت کی جانب سے یہ معافی آئین کے آرٹیکل45 کے تحت وزیراعظم کی مشاورت اور اتفاقِ رائےسے دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے 100 روز کی معافی سفارش کی تاہم مشاورت کے بعد صدر اور وزیراعظم نے اسے بڑھا کر 180 دن کردیا۔ ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق خصوصی معافی ان قیدیوں پر لاگو ہوگی جو قانون کے تحت معیار پر پورے اترتے ہیں۔

ایوان صدر کا کہنا ہے کہ قتل، دہشتگردی، جاسوسی اوربڑے مالیاتی جرائم میں سزایافتہ قیدیوں پر معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Publisher 

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

23 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

2 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

2 days ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

4 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago