Categories: Latest News

سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا باجوڑ کا خصوصی دورہ ، متاثرین کے لیے 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان

سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا باجوڑ کا خصوصی دورہ ، متاثرین کے لیے 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان

ذاہد جان : باجوڑ میں آج کا دن ایک یادگار موقع میں بدل گیا، جب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  شاہد خان آفریدی نے علاقے کا خصوصی دورہ کیا۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود عوام کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ کرکٹر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے امڈ آئی۔ آفریدی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کی آمد پر ہر چہرے پر خوشی کے رنگ نمایاں تھے۔ 

دورے کے دوران شاہد آفریدی نے گورنمنٹ کامرس کالج میں قائم متاثرین کیمپ کا معائنہ کیا، متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرین کے لیے 20 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔

شاہد آفریدی نے باجوڑ کی خواتین اور لڑکیوں کے لیے ایک ووکیشن  سنٹر قائم کرنے کا وعدہ بھی کیا تاکہ وہ ہنر سیکھ کر اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکیں۔ 

قومی کرکٹر نے متاثرہ بچوں اور بچیوں میں سکول بیگز، کتابیں اور کھیلوں کا سامان تقسیم کیا تاکہ وہ تعلیم اور صحت مند سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں۔ 

اپنے دورے کے دوران شاہد آفریدی نے گورنمنٹ کامرس کالج باجوڑ میں بی ایس کمپیوٹر سائنس ڈپارٹمنٹ کا افتتاح بھی کیا، جسے مقامی عوام اور طلبہ نے خوش آئند اقدام قرار دیا۔ 

مقامی عوام اور متاثرین نے شاہد آفریدی کی آمد کو علاقے کے لیے ایک بڑی حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ہیرو کی اس ہمدردی اور تعاون سے متاثرہ خاندانوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ۔

Publisher 

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago