Categories: Latest News

محکمہ سیاحت خیبرپختونخوااور نیسلے پاکستان کے تعاون سے کچرے سے پاک سیاحتی مہم کا آغاز

پشاور:21جون2021(پ ر) محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری کائیٹ پراجیکٹ اور نیسلے پاکستان کے باہمی اشتراک سے خیبرپختونخوا میں ماحولیات کے تجربے کیلئے ذمہ دارانہ سیاحت (ٹریک) کے فروغ کیلئے مہم کا آغاز کیا گیا جس کا مقصد کوڑا کرکٹ سے پاک مستقبل اورذمہ دارانہ سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے نیسلے پاکستان کے ساتھ مل کر خطے میں ذمہ دارانہ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے پہلے مرحلے میں نتھیاگلی میں ٹریک مواصلات مہم کاآغاز کیا۔ واضح رہے کہ دسمبر 2020 میں وزیراعظم عمران خان نے ٹریک مہم کے لوگو کی نقاب کشائی کی تھی جو خیبرپختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈیویلپمنٹ (کائیٹ) منصوبے کا ایک حصہ ہے۔

ٹریک مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کائیٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر توصیف خالد نے کہاکہ ورلڈ بینک گروپ اور نیسلے پاکستان کی شراکت میں خیبرپختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈیویلپمنٹ (کائیٹ) منصوبے کے تحت ٹریک مہم ایک پہلا قدم ہے۔ ٹریک مہم میں ٹھوس کچرے کے انتظام کے سامان کی فراہمی، سیاحوں کیلئے آگاہی مہم، معلوماتی سائن بورڈز کی تنصیب، فضلہ کو کم سے کم کرنے اور جمع کرنے کے بارے میں مقامی کمیونیٹیز کی تربیت کے علاوہ کائیٹ کے تحت سیاحوں کی سہولت کیلئے آرام گاہوں (ریسٹ آئیریاز) کی فراہمی شامل ہے۔ نیسلے پاکستان کے سی ای او سمیر چیڈڈ نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ نیسلے میں ہمارا وژن ہے کہ ہماری کوئی پیکنگ جس میں پلاسٹک شامل ہے لینڈ فل یا ندیوں میں شامل ختم نہیں ہوتا ہے۔

اس مقصد کیلئے ہم نیعہد کیا ہے کہ 2025 تک ہماری سو فیصد پیکنگ دوبارہ قابل استعمال یا قابل تجدید ہے۔ ہم ذمہ دارسیاحت کے بارے میں اس شراکت داری کیلئے پرجوش ہیں ہم ایک صاف ستھرے ماحول کی راہ میں اہم کردار ادا کرنے والے نئے طرز عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے کچرے سے پاک مستقبل کی تشکیل کریں گے۔ڈائریکٹر گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی علی رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی بھی گلیات کو کچرے سے پاک کرنے میں کوشاں ہے اور اس سلسلے میں اس مہم کا آغاز ایک احسن اقدام ہے جس میں جی ڈی اے بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔ ہماری کوشش ہے کہ ایکو ٹورازم ماحول سیاحوں کو دیں اور سیاح بھی اس ماحول کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں۔

سینئر پرائیویٹ سیکٹر اسپیشلشٹ ورلڈ بینک کرن افضل نے کہاکہ اس موقع پر ٹریک مہم کے نفاذ میں ایک اہم مرحلے کی نشاہدہی کی گئی ہے اور ہمیں ذمہ دار انہ سیاحت کیلئے نجی شعبے کی طرف سے مزید شراکت داری کی توقع ہے۔ نیسلے پاکستان اور محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کی اس مہم میں دو اہم ستون شامل ہیں ایک زبردست آگاہی مہم، ریسائیکل اور دوبارہ استعمال پر توجہ مرکوز کرنے والی مہم اور ایسی سرگرمیاں شامل ہیں جو فضلہ، آلودگی اور جنگلی حیات کی تباہی کے مسائل سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ اس موقع پر شرکاء نے محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کی جانب سے سیاحت کے کردار کو اجاگر کرنے، سڑکوں کی تعمیر، امدادی کام، سیاحت کے زونوں کی منصوبہ بندی کے ذریعے رسائی کو بہتر بنانے اور روزگار کے مواقع پیداکرنے والے حکومتی اقدامات اور کوششوں کو سراہا۔

Recent Posts

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

10 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

17 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

19 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

1 day ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago