Saving Energy: Timings of Marriage Halls in Khyber Pakhtunkhwa
پشاور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پشاور سمیت خیبرپختونخوا بھر میں شادی ہالوں کے حوالے سے تفصیلی ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شادی ہالوں سے وابستہ ٹیکسز کی وصولی کو بہتر بنانا اور مالیاتی بے ضابطگیوں کا خاتمہ کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے شادی ہالز سے رواں سال کے دوران ہونے والی تقریبات، دوہرے ہولڈنگ ٹیکسز، اور مختلف اخراجات کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان ہالز سے فی مہمان کے حساب سے لیے جانے والے اخراجات کا بھی ریکارڈ مانگا گیا ہے۔
مزید برآں، ایف بی آر نے ان شادی ہالوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں جو رواں سال کے دوران بند ہو چکے ہیں۔ اہم ترین شخصیات اور بڑے تاجروں کی تقریبات کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے، جنہوں نے مبینہ طور پر لاکھوں روپے خرچ کیے لیکن ٹیکس کی ادائیگی سے گریز کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس لیے بھی کیا جا رہا ہے کہ شادی ہالز کی جانب سے فراہم کردہ مالیاتی معلومات کو صوبائی محکموں کی جانب سے جمع کیے گئے ٹیکس ڈیٹا کے ساتھ موازنہ کیا جا سکے۔ ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
شادی ہالز مالکان اور متعلقہ محکمے اس نوٹس کے بعد پریشانی کا شکار ہیں، جبکہ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی ممکن ہو سکے گی۔
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…