Categories: Latest News

پشاور: سی پیک سیمینار خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کا اعلان

پشاور: سی پیک سیمینار خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کا اعلان

سی پیک فیز ٹو میں تاخیر ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہوگی، ماہرین

رپورٹ: محمد دائود، شعیب جمیل، عدنان بشیر | عکاسی: احتشام خان

پشاورلائیو: پشاور میں چائنہ ونڈو اور انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے اشتراک سے منعقدہ بین الاقوامی سیمینار میں ماہرین نے سی پیک فیز ٹو کو خیبر پختونخوا سمیت پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے کلیدی قرار دیتے ہوئے بروقت تکمیل اور عملی اقدامات پر زور دیا۔

صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے چین کی یکجہتی و قومی مفادات پر کاربند رہنے کو ترقی کا راز قرار دیا جبکہ مشیر خزانہ مزمل اسلم نے سی پیک کو سیاست سے پاک کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ معاون خصوصی عبد الکریم تورڈھیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، حکومت چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دے گی۔

چینی نمائندے مسٹر وانگ شی نے کہا کہ این او سی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل ہوں تو چین فوری طور پر 50 ہزار ملازمتیں فراہم کر سکتا ہے۔ پاکستان میں چین کے سفیر جینگ ژیڈونگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سی پیک کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور یقین دلایا کہ منصوبہ مکمل ہوگا۔

دیگر مقررین نے سیکورٹی، صنعت، سیاحت، اور نوجوانوں کی شمولیت جیسے پہلوؤں پر بھی اظہار خیال کیا۔ سیمینار کے اختتام پر مختلف مقررین کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

 

Recent Posts

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

12 minutes ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

15 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago