"Leaders in Islamabad Business Summit 2025" concludes — Rule of law, political stability and investment declared key to development
اسلام آباد، 17 اپریل 2025: پاکستان کے اہم ترین کاروباری و پالیسی پلیٹ فارم “لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ” (ایل آئی آئی بی ایس) کے آٹھویں ایڈیشن کا اختتام ہو گیا۔ دو روزہ کانفرنس کے آخری روز مختلف مقررین نے پاکستان کی ترقی کے لیے قانون کی بالادستی، سیاسی استحکام، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور طویل مدتی سرمایہ کاری پالیسیوں کو ناگزیر قرار دیا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی ترقی قانون کی حکمرانی اور سیاسی استحکام کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی عدم استحکام براہ راست معیشت، پالیسی سازی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو متاثر کرتا ہے۔ عباسی نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو مزید اختیارات دینے پر زور دیا تاکہ فیصلے زیادہ مستقل اور واضح نوعیت کے ہوں۔
سابق وفاقی وزیر خزانہ و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کو نظام اور اصولوں کی بنیاد پر استوار ہونا ہوگا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے جبکہ دیگر خطے آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاسی استحکام، مضبوط پارلیمان، بااختیار مقامی حکومت اور تمام لسانی اکائیوں کی شمولیت پاکستان کی کامیابی کی بنیاد ہیں۔
نٹ شیل گروپ کے بانی اور سابق وزیر مملکت برائے سرمایہ کاری محمد اظفر احسن نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی موجودہ صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 37 برسوں میں صرف 57 ارب ڈالرز کی ایف ڈی آئی آئی، جو اوسطاً سالانہ 1.5 ارب ڈالر بنتی ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان میں سنجیدہ، طویل مدتی اور مستقل معاشی پالیسیوں کی اشد ضرورت ہے تاکہ عالمی سرمایہ کار پاکستان کو محفوظ اور قابلِ بھروسا مقام تصور کریں۔
سابق ایئر چیف مارشل سہیل امان، جو اب نٹ شیل گروپ میں چیف ایگزیکٹو اسٹریٹجک انگیجمنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، نے اختتامی کلمات میں شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور اجتماعی فلاح پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، اور ہمیں مسلسل نئی راہوں کی تلاش میں سرگرداں رہنا ہوگا۔
دو روزہ سمٹ میں سیاست، معیشت، ٹیکنالوجی، ماحولیات، تعلیم، اور عدالتی اصلاحات سمیت متعدد موضوعات پر جامع سیشنز منعقد ہوئے، جن میں ملکی و بین الاقوامی ماہرین نے اظہارِ خیال کیا۔ “لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ” ایک بار پھر اہم قومی مکالمے کا ذریعہ ثابت ہوا اور پالیسی سازوں، صنعتکاروں اور دانشوروں کو یکجا کر کے قومی ترقی کی نئی راہیں متعین کرنے میں مددگار رہا۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…