Categories: Latest News

پشاور کے کئی نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے،مسلسل بارش کے باعث خیبر پختونخوا میں بجلی کا نظام بھی شدید متاثر

پشاور کے کئی نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے،مسلسل بارش کے باعث خیبر پختونخوا میں بجلی کا نظام بھی شدید متاثر

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں رات بھر وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث موسم سرد جبکہ سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

پشاور۔ 07 اپریل (اے پی پی):پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں رات بھر وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث موسم سرد جبکہ سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا یہ سلسلہ 9 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ پشاور میں گزشتہ روزصبح 9 بجے کے بعد بارش کی شدت میں مزید اضافہ دیکھا گیا، جبکہ شہر کے کئی نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔مسلسل بارش کے باعث خیبر پختونخوا میں بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا اور متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ پشاور سمیت مردان، صوابی اور سوات کے شہری علاقوں میں بھی رات سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔رستم اور گردونواح میں فجر کے بعد گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ شدید بارش کے باعث مرکزی بازاروں میں رش نہ ہونے کے برابر رہا، جبکہ ریسکیو 1122 کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔دیر لوئر میں بھی تیز بارش اور گرج چمک کا سلسلہ جاری رہا، جس سے دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہو گئی اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ شدید بارش کے باعث شہری گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے۔اسی طرح ضلع خیبر اور مضافاتی علاقوں میں بھی رات بھر موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں برساتی نالوں میں طغیانی آ گئی اور پاک افغان شاہراہ کے مختلف مقامات پر آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔

Publisher 

 

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

6 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

11 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

19 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

20 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

22 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

24 hours ago