Categories: Latest News

پشاور میں جدید سروسز کلب کے قیام کا اعلان

پشاور میں جدید سروسز کلب کے قیام کا اعلان

پشاورلائیو: رنگ روڈ اور حیات آباد کے سنگم پر 34 کنال اراضی پر پشاور کلب کی طرز پر ایک جدید سروسز کلب قائم کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ پشاور اَپ لفٹ پروگرام فیز 2 کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی منظوری سے شروع ہونے والے اس منصوبے کا مقصد شہریوں کو جدید تفریحی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق، کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود اس منصوبے کی نگرانی کر رہے ہیں۔

یہ اراضی، جو پہلے قابضین کے زیرِ استعمال تھی، اب ایک جدید تفریحی مرکز میں تبدیل کی جائے گی۔ منصوبے میں فیملی پارک، ریسٹورنٹ، جاگنگ ٹریک، ریسٹ رومز، ٹینس کورٹ، سوئمنگ پول اور دیگر سہولیات شامل ہوں گی۔ کمشنر پشاور نے منصوبے کے انجینئر کو ہدایت دی ہے کہ وہ پی سی-1 تیار کر کے جلد تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔

کمشنر ریاض خان محسود کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ صوبائی حکومت کی “کلین اینڈ گرین پشاور” مہم کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا اور اس طرح کے مزید منصوبے شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا، تاکہ پشاور میں مزید مناسب مقامات کو تفریحی مراکز میں تبدیل کیا جا سکے۔

Publisher

Recent Posts

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

26 minutes ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

15 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago