Categories: Latest News

پشاور میں غیرت کے نام پر دوہرہ قتل، شوہر گرفتار

پشاور میں غیرت کے نام پر دوہرہ قتل، شوہر گرفتار

پشاور کے علاقے داؤد زئی ٹاپو کورونہ میں غیرت کے نام پر قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر نے اپنی بیوی اور ایک مرد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم شہزاد نے اپنی بیوی اور غیر مرد کو گھر میں قابلِ اعتراض حالت میں دیکھا، جس پر اس نے طیش میں آ کر دونوں پر فائرنگ کر دی، نتیجتاً خاتون اور مرد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
داؤدزئی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں ملزم کی بیوی اور اس کا آشنا شامل ہیں جبکہ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش میں واقعے کو غیرت کے نام پر قتل قرار دیا ہے۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے آلہ قتل اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Publisher 

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

5 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

10 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

17 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

19 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

21 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

22 hours ago